ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / شامی فوجی اہداف پر امریکی حملے کی مکمل تائید کرتے ہیں: ریاض

شامی فوجی اہداف پر امریکی حملے کی مکمل تائید کرتے ہیں: ریاض

Fri, 07 Apr 2017 16:42:49    S.O. News Service

ریاض،7اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی وزارت خارجہ کے ایک ذمہ دار نے شامی حکومت کی جانب سے نہتے معصوم شہریوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جواب میں شامی فوجی اہداف پر امریکا کے کروز میزائل حملوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ شامی فوج کے کیمیائی حملوں میں بچوں، خواتین سمیت دسیوں معصوم شامی شہری انتہائی کربناک انداز میں لقمہ اجل بنے۔حالیہ حملے شامی حکومت کے برادر شامی عوام کے خلاف مظالم کا ہولناک تسلسل تھے جنہیں بشار الاسد حکومت کئی برسوں سے اپنے ہی عوام کے خلاف جاری رکھے ہوئے ہے۔مملکت کی وزارت خارجہ کے اعلی عہدیدار نے امریکا کے حالیہ فوجی حملے کی ذمہ اری شامی حکومت پر ڈالتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دلیرانہ فیصلہ دراصل شامی حکومت کے مسلسل جرائم کا جواب ہے کیونکہ عالمی برادری اب تک بشار الاسد کو اپنے جرائم روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی تھی۔
جمعہ کو علی الصباح دو امریکی بحری جہازوں سے شامی شہر حمص میں الشیعرات فوجی ہوائی اڈے پر ٹوم ہاک میزائلوں کی بارش کی گئی۔ شامی آبزرویٹری نے بتایا ہے امریکی فوجی کارروائی میں شامی فوج کے چار اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ایئر بیس کو بری طرح نقصان پہنچا۔


Share: